قادیانی قانون ختم نبوت پر نقب زنی کیلیے متحرک ،نوٹس لیا جائے،جماعت اسلامی سندھ

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالوحید قریشی ، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید ،نائب امیر ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری مطاہر خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالقیوم حیدر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانی اسلام کے بد ترین دشمن ہیں اور قانون ختم نبوت ؐ میں نقب لگانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قادیانیت نوازی سے باز رہے ورنہ ان کا شمار بھی ان ہی میں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ گستاخانِ رسول ﷺ قادیانی ، احمدی ، لا ہوری گروپ کے بارے میں اسلام کے واضح احکامات موجود ہیں ، آئین پاکستان نے 7ستمبر 1974ء کو قادیانی ، احمدی اور لاہوری گروہوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا۔ قادیانی قانون ختم نبوتؐ میں نقب زنی کرنا چاہتے ہیں ، اور مسلسل ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جس کا نوٹس لیناضروری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی ان کی حمایت سے باز رہے اور ان سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے ۔ انہو ں نے کہا کہ پوری قوم قادیانیت کے مسئلے پر متحد و متفق ہے کہ یہ اسلام سے باہر ہیں اور کسی طور پر مسلمان کہلانے کے مستحق نہیں وہ خودکو غیر مسلم ہی سمجھیں ۔
جماعت اسلامی سندھ