فاسٹ بولر ملنگاکل بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلے گئے

130

کولمبو (جسارت نیوز)مایہ ناز سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل بنگلا دیش کے خلاف شیڈول پہلا ایک روزہ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا لیکن میں ٹی ٹونٹی کیریئر جاری رکھنا چاہتا ہوں اور آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں ملک کی نمائندگی کرنا پسند کروں گا۔مالنگا نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ شائقین سے درخواست ہے کہ کل بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں مجھے آخری بار کھیلتے ہوئے دیکھنے کیلئے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیریئرکے آخری میچ کو یادگار بنانے کیلئے خوب جان لڑائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹیم کی نمائندگی کرنا پسند کروں گا لیکن اگر ٹیم کو مجھ سے بہتر بولر مل گئے تو اسکواڈ سے نظر انداز ہونے پر کوئی ندامت نہیں ہو گی۔35سالہ فاسٹ بولر اب تک 225ایک روزہ میچز کی 118اننگز میں 6.75کی اوسط سے 335ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لے کر ملک کے تیسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔ مرلی دھرن 523اور چمندا واس 399وکٹوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔