ٹیم کی کارکردگی کا جائرہ لینے کیلئے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس طلب

125

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس 2 اگست کو لاہور میں طلب کرلیا گیا جس میں سبکدوش چیف سلیکٹر انضمام الحق، کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کو چ مکی آرتھر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کیا رہی؟ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا؟ ویمن کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا گراف کیسا رہا؟ انڈر 19 اور انڈر 16 کی ٹیموں میں کس حد تک بہتری آئی؟ پاکستان کرکٹ میں کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے؟ کس کس شعبے کو بہتر کرنا ہے؟پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی 2 اگست کو لاہور میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو بھجوائے گی۔کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، عروج ممتاز اجلاس میں شریک ہوں گے۔وسیم اکرم ویڈیو لنک پر دستیاب ہوں گے۔