آئرلینڈ نے انگلینڈ کو85رنزپرڈھیر کردیا۔174/8رنز بنالیے

187

لارڈز(جسارت نیوز)لارڈز کے تاریخی میدان میں میزبان ٹیم انگلینڈ اورآئر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،آئرلینڈ کے بولرز نے انگلش بیٹنگ لائن کو تختہ مشق بناتے ہوئے انگلش ٹیم کو محض 85رنز پر ڈھیر کردیا۔ پہلی اننگز میں آئرلینڈ نے207رنز بنائے اور آئوٹ ہوگئی ،اسے انگلش ٹیم پر 122رنز کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے محض 85رنز ہی بناسکی ۔ تین بلے باز ہی ڈبل فیگر کراس کرنے میں کامیاب رہے۔ جب کہ تین کھلاڑی صفر پر ہی پویلین لوٹے۔ آر جے برنس چھ رنز،جیسن روئے پانچ،ڈینلے 23،جوئے روٹ 2،برسٹوصفر،معین علی صفر،کرکس ووکس صفر ،کرن 18،ایس سی جے بورڈ تین ،اسٹون 19اورلیچ ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ اس طرح پوری ٹیم محض 23.4اوورز میں 85رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ آئرلینڈ کے فاسٹ بولر مورٹگ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی پہلی اننگز میں آئرلینڈ 207رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ نے انگلینڈ پر 122رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ بروڈ ،اسٹون اورکرن نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔