ورلڈڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز،پی ڈی آج پریس کانفرنس کریگا

298

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے شہر وارکشائر میں کھیلی جانے والی2019 ورلڈ ڈس ایبلڈ کر کٹ سیریز کے حوالے سے پریس کانفرینس آج دوپیر 2 بجے NCA کانفریس ہال نیشنل اسٹیڈیم میں یوگی۔میڈیا منجیرمحمد نظام کے مطابق مزکورہ پریس کانفرنس میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم و صدر PDA راشد لطیف، اعزازی سیکریٹری امیرلدین انصاری، نمائندہ انٹر لوپ لیمٹڈ، نمائندہ ہلٹن فارما یونکون نمائندہ PCB اور کپتان پاکستان ٹیم نہار عالم کے ہمراہ صحافیوں کو ا نگلینڈ کے دروے اور اسپانسر شپ کی تفصیلات سے آگاہی فراہم کرینگے۔ قوی فزیکل کرکٹ ٹیم 2019 ورلڈ سیریز میں شرکت کرنے کے لیے 31 جولائی کو کراچی سے روانہ ہوگی۔ورلڈ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی شاہینوں کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگائے گئے 7 روزہ تربیتی کیمپ میں کوچیز کے ہمراہ بھر پور ٹرینگ جاری ہے۔