کنٹرول لائن پر فائرنگ‘بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفتر خارجہ طلب

132

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر آہلو والیا گاورو کو دفتر خارجہ طلب کیا اور گزشتہ روز کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال
خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ کسی تزویراتی غلطی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 22 اور 23 جولائی کو بھارتی قابض فورسز نے ایل او سی پر باگسر سیکٹر،ہاٹ اسپرنگ، جنڈروٹ اور بانچیریاں سیکٹرز میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچہ محمد ریاض اور خاتون جان بی بی شہید ہوگئیں جبکہ 18 سالہ ذبیح اللہ سمیت چا4بے گناہ شہری زخمی ہو گئے، زخمیوں میں خاتون پروین بی بی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ مسلسل شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حالیہ اور دوسرے واقعات کی تحقیقات کرائے، اپنی فوج کو جنگ بندی کا حقیقی معنوں میں احترام کرنے کی ہدایت کرے اور کنٹرو ل لائن اور ورکنگ بائونڈی پر امن برقرار رکھے۔
کنٹرول لائن