گھوٹکی الیکشن میں کامیابی بلاول کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے، مراد علی شاہ

304

کراچی (آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کا امیدوار محمد مہر بخش کو کامیاب پر مبارکباد پیش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی الیکشن میں گھوٹکی سے کامیاب ہونے والے پیپلزپارٹی کا
امیدوار محمد مہر بخش کو کامیاب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی کے انتخابات پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول زرداری کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے اور پی پی پی بلاول زرداری کی قیادت میں سندھ بھر میں متحد ہے گھوٹکی کی کامیابی پیپلزپارٹی کی عوام کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مبارکباد