آئی جی سندھ سے وفاق المدارس العربیہ کے 5رکنی وفد کی ملاقات

412

کراچی (آن لائن) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام سے سینٹرل پولیس دفتر میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے 5 رکنی وفدنے مولانا ابراہیم کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر
ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اینڈ ٹریننگ بھی موجود تھے۔ وفدنے کراچی میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے پولیس کے مجموعی امورواقدامات پراپنے اطمینان کا اظہار کیا اوراپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آئی جی سندھ ملاقات