ختم نبوت کے قانون میں ترمیم ہماری لاشوں پر ہوگی،مولانا تاج محمد

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مولانا تاج محمد نے اعلان کیا ہے کہ آج25جولائی کو پورے ملک میں نااہل سلیکٹڈ وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے۔ سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر میں بھر پور مظاہرے کیے جائیں گے جس میں خاص طور پر ختم نبوت کے مسئلے پر موجودہ حکومت کے رویے کی مذمت کی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ ختم نبوت کے
قانون میں ترمیم ہماری لاشوں پر ہوگی ۔اس وقت قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دے دی گئی ہے جسے کسی بھی طو ر پر مسلمان برداشت نہیں کرینگے۔ تمام مسلمان12بجے دن حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنی دینی غیرت کا ثبو ت دیں ۔
مولانا تاج محمد