القرآن

169

اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان اور نہایت رحم والا ہے

ہم نے موسیٰؑ کو کتاب دی اور اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو مددگار کے طور پر لگایا۔ اور ان سے کہا کہ جاؤ اس قوم کی طرف جس نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے۔ آخر کار ان لوگوں کو ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا۔ یہی حال قوم نوحؑ کا ہوا جب انہوں نے رسولوں کی تکذیب کی۔ ہم نے ان کو غرق کر دیا اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک نشان عبرت بنا دیا۔
(الفرقان: 35-37)