افغانستان میں امن و ترقی کیلیے پاکستان کا کردار اہم ہے ، شہریار آفریدی

168

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ سے متاثرہ افغانستان میں امن و ترقی کیلیے اس کی جدوجہد کا بنیادی شراکت دار ہے، پاکستان کی
جانب سے 100 بستروں کا نائب امین اﷲ خان اسپتال اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی طور پر یہ ہدایت کی گئی تھی کہ وہ افغانستان کے عوام کو یکجہتی اور بھائی چارے کا ان کا خصوصی پیغام پہنچائیں اور انہیں بتائیں کہ کس طرح پاکستان ان کا خیال رکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال افغانستان میں تیسرا بڑا اسپتال ہے جو کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے اپنے افغان بھائیوں کیلیے ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، ہم آپ کی بہتری کیلیے معاون ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کی حمایت کر رہا ہے جو جنگ سے متاثرہ ملک کی ترقی اور امن کیلیے ہے۔ اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز، لوگر کے گورنر حاجی نیاز محمد حمیدی، افغانستان میں پاکستان کے سفیر زاہد نصر اﷲ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
شہریار آفریدی