جنوبی کوریائی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں‘ روس کی وضاحت

129

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی کوریا ئی فضائی حدود کی خلاف ورزی دانستہ نہیں کی تھی، بلکہ اس کی وجہ تکنیکی خرابی بنی تھی۔ ابتدائی طور پر سیئول حکومت کی طرف سے احتجاج کے بعد ماسکو نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کے طیارے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوئے، تاہم چھان بین کے بعد روسی فضائیہ نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔ سیئول کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں روس کی جانب سے واقعے کی فوری تحقیقات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔