ایران جوہری معاہدے کا احترام کرے‘ فرانسیسی وزارتِ خارجہ

76

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی جوہری معاہدے پر عمل کو یقینی بنائے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے پیرس میں ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں واضح کیا کہ تہران 2015ء کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ عباس عراقچی کا اپنے دورہ پیرس کے دوران کہنا تھا کہ تہران آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے محفوظ ترین راستہ بنائے گا۔ عراقچی نے اس سے قبل فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ایرانی صدر حسن روحانی کا پیغام پہنچایا۔ امریکی حکومت نے 9 جولائی کو ایران اور یمن سے ملحق علاقوں کو جہاز رانی کے لیے محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات تجویز کیے تھے۔