ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات میں ترکی اور روس کے دفاعی سودے پر بات

132

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ ملاقات کی، جس میں ترکی کو روسی دفاعی نظام ایس 400 کی فراہمی کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا۔ وائٹ ہاوس کے بند کمرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں لینڈسے گراہم، ٹام کاٹن، مچ میک ڈونل، رینڈ پال، مارکو روبیو اور جیمز ریش شامل تھے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ملاقات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات میں اوباما انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناکر ترکی کے اقدامات کو ان کی خامی قرار دیا تھا۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انقرہ پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی انہیں اپنے موقف سے سے ہٹا نہیں سکتی۔