لیبیا کے وزیراعظم کی امریکی نمایندے سے ملاقات

174

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں عالمی سطح پر تسلیم کردہ حکومت کے وزیر اعظم فائز السراج نے طرابلس کے لیے امریکی نمایندے جوش ہیرس سے ملاقات کی، جس میں جھڑپوں کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا۔ امریکا کے ناظم الامور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے موضوع پر سراج اور ہیرس کے درمیان ملاقات ہوئی۔بیان میں ملاقات کے مقام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں باغی ملیشیا کے سربراہ خلیفہ حفتر نے طرابلس پر قبضے کے لیے 4 اپریل کو چڑھائی شروع کی تھی۔