چین میں بین الاقوامی ائر شو شائقین فضائی کرتب دیکھ کر حیران

77

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں بین الاقوامی ائر شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ہوابازوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی صوبے گوئی ژو میں منعقد ہونے والے ائر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور فضا میں طیاروں کے مختلف کرتب دکھا کر شائقین سے داد وصول کی۔ ماہر پائلٹوں نے طیارے، ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیاروں کو اڑانے کی بہترین اور منفرد صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران زمین پر چلتی گاڑی پر طیارے کی لینڈنگ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ واضح رہے کہ ائرشو کا انعقاد چینی فضائیہ کے 61 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔