تھائی لینڈ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے‘ہیومن رائٹس واچ

149

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت انسانی حقوق سے متعلق عالمی اداروں کے معیار کے مطابق مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ تازہ جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرایت چان اوچا کی دوسری مدت اقتدار میں بھی انسانی حقوق کی صورتحال تشویشناک ہے۔ سابق فوجی رہنما پرایت چان اوچا نے 2014ء میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے 5سال بعد وہ ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔ سابق فوجی جرنیل نے اقتدار سنبھالتے ہی سیاسی پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی، جب کہ کئی سیاسی رہنماؤں کو قید بھی کر دیا گیا تھا۔