میانمر نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے تیاری نہیں کی‘ آسٹریلوی تھنک ٹینک

149

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک تھنک ٹینک نے میانمر کی فوج کے ہاتھوں قتل عام سے جان بچا کر بنگلادیش ہجرت کرنے والے روہنگیا مسلمانوں سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیپیداؤ حکومت نے روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ رپورٹ کے مطابق میانمر کا کہنا ہے کہ وہ بنگلادیش میں مقیم لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے تیار ہے، لیکن سیٹیلائٹ سے حاصل کردہ تازہ تصاویر کے مطابق میانمر نے اس حوالے سے کوئی تیاری نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ 2017ء میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف شروع کیے گئے حکومتی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 7لاکھ افراد بنگلادیش فرار ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔