تائیوان چین کا حصہ رہے گا بیجنگ حکومت کا دوٹوک اعلان

117

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے تائیوان پر اپنے قبضے کے حوالے سے دنیا کو دو ٹوک پیغام دے دیا۔ خبررساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق بدھ کے روز جاری کیے گئے چین کے دفاعی وائٹ پیپر کے مطابق بیجنگ ون چائناپالیسی کے تحت آخری حد تک جاسکتا ہے۔ دستاویز کے مطابق تبت اور سنکیانگ کے علاقوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ چین سے الگ ہونے کے بارے میں مت سوچیںورنہ بیجنگ ان علاقوں میں فوجی کارروائی سے قطعاً دریغ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں کے دوران امریکا کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری کے بعد بیجنگ اور واشنگٹن کے مابین پہلے سے کشیدہ تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہیں۔