دوران حمل قتل‘ بھارتی ضلع میں 3ماہ سے کوئی لڑکی پیدا نہیں ہوئی

123

دہرا دون (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں 132 گاؤں پر مشتمل ضلع اترکشی میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 216 بچوں نے جنم لیا جس میں ایک بھی لڑکی شامل نہیں۔ مقامی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں دوران حمل لڑکی کی شناخت ہوتے ہی اسے قتل کردیا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں لڑکوں کو کمانے اور اپنا خرچہ خود اٹھانے کی بنا پر اچھا سمجھا جاتا ہے جب کہ لڑکیوں کو بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ بھارت میں 1994 ء میں پاس کیے گئے قانون کے تحت لڑکیوں کو پیدا ہونے سے پہلے قتل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جا چکا ہے، لیکن ریاست اترکھنڈ میں یہ سلسلہ پورے زور شور سے جاری ہے۔ان علاقوں میں آج تک کوئی سزا عمل میں نہیں آئی۔