اسرائیل لبنانی املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے‘ لبنان

168

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان نے کہا ہے کہ اسرائیل بیروت کی شہری املاک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں الزام عائد کیا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ کے ذریعے حزب اللہ کو ایرانی اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اس کے جواب میں لبنان کے اقوام متحدہ میں نمایندے امل مدللی نے کہا کہ بیروت اسرائیلی الزامات کو اپنی سلامتی و استحکام پر حملہ تصور کرتا ہے۔ اسرائیل الزامات کا سہارا لے کر 2006ء کی طرز پر لبنان کی بندرگاہوں اور فضائی اڈوں کو نشانہ بنانا چاہ رہا ہے۔ اس موقع پر ایران کے اقوام متحدہ میں نائب سفیر ایشغ حبیب نے کہا کہ اسرائیلی نمایندے نے الزام لگا کر اپنے جرائم اور نا انصافی پر مبنی پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش کی ہے۔