امریکی سینیٹ سے منظوری کے بعد مارک ایسپر نے وزیر دفاع کا حلف اٹھالیا

206

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مارک ایسپر کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کو سینیٹ نے بھی منظور کرلیا۔ سینیٹ میں ایسپر نے 8 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر دفاع کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سابق وزیر دفاع جیمز میٹس نے رواں برس جنوری میں استعفا پیش کردیا تھا، جس کے بعد وزارت دفاع کا قلمدان خالی تھا اور پیٹرک شناہن قائم مقام وزیر دفاع کے طور پر منصب سنبھال رہے تھے۔ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے نجی وجوہات کی بنا پر شناہن کو برطرف کرکے مارک ایسپر کو ان کا قائم مقام وزیر مقرر کیا تھا۔