آشیانہ اقبال اسیکنڈل کے اہم گواہ نے عہدے سے استعفادے دیا

202

لاہور(آئی این پی) آشیانہ اقبال اسیکنڈل کے اہم گواہ اور پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیف فنانشل افسر شفیق اعجاز نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔ استعفے کی کاپی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور سینئر رکن بورڈ آف ریونیو کو بھی بھجوا دی ہے ۔استعفے کے متن میں کہا گیا کہ ایک سال سے کمپنی کے سی او کو تعینات نہیںکیا گیا،موجودہ حالات میں کمپنی کے ساتھ کام کرنا ممکن نہیں ۔متن میں مزید کہا گیا کہ سابق دور کے اہم سیکرٹری کی جانب سے کمپنی میں مداخلت کی جارہی ہے،کمپنی کے پنجاب بینک میں اکاونٹس بھی منجمد کروا دیے گئے ۔