گورنر سندھ سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔