ن لیگ کا کلثوم پروین اور دلاور خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا عندیہ

210

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) نے حکمران اتحاد کے عشایے میں بلااجازت شرکت پر اپنے 2 سینیٹرز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر دلاور خان پارٹی کو آگاہ کیے بغیر حکمران اتحاد کے عشایے میں شریک ہوئے اس لیے انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں بھی لائی جا سکتی ہے۔