آصف علی زرداری کی 64ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

367

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر مملکت وپاکستان پیپلز پارٹی کے شر یک چیئر مین آصف علی زرداری کی 64ویں سالگرہ 26 جولائی کو منائی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ تقریبات سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما و کارکنان سندھ بھر میں ضلعی ہیڈکوارٹر میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کریں۔کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کرائی جائے۔