رانا مشہود کی نیب طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت7 اگست کوہوگی

226

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے ن لیگی رہنما و سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی نیب طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت7 اگست تک ملتوی کردی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں2رکنی بینچنے کیس کی سماعت کی۔ رانا مشہودکے وکیل نے کہا کہ نیب نے یوتھ فیسٹیول کی انکوائری میں نوٹس جاری کیا،نیب نے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام لگایا،اس حوالے سے نیب پہلے انکوائری ختم کر چکا ہے،اگر کوئی نئے شواہد ملے ہیں تو ہم شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں، عدالتی حکم پر وزارت داخلہ اور نیب کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔