امریکا سے تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے

314

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر مذاکرات پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں امداد نہیں تجارت کے موقف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان امریکی صدر ٹرمپ ملاقات سے دونوں ملکوں میں بہتر تعلقات استوار ہوں گے۔وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکہ سے نہ صرف دنیا کو مثبت پیغام جائے گا بلکہ پاکستان کی معیشت کے لئے بھی بہترین ثابت ہو گا، برآمدات کے حوالے سے امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی منڈی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی،تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دے گا، امریکی صدر کی طرف سے پاکستان کو ترجیحی تجارتی پارٹنربنانے کے عندیہ تجارت 20گنا تک بڑھانے کی خواہش سے دونوں ملکوں کے درمیاں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گے اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حکومت کو مزید قرض لینے سے نجات ملے گی۔ دونوں ممالک کے دو طرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔جس سے ملکی صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا۔