ایس ایس جی سی کی ایک اور قانونی کامیابی

68

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس جی سی کو قانونی محاذپر مزید ایک اور کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس امجد علی سہتو نے ضلع غربی کے ملزم عمر محمد ولد سدابہارکی ضمانت کی درخواست مستردکردی ۔ملزم اتحاد ٹائون بلدیہ کراچی میںگیس کے براہ راست غیرقانونی استعمال سے صنعتی مقاصد کے لیے 18.5 kw کے جنریٹر سے بجلی پیداکرکے لوم مشین چلارہاتھا ۔جسے ایف آئی آر 15/2019 میںگیس چورکے طورپر نامزد کیا گیا تھا ۔ایس ایس جی سی اعلامیہ کے مطابق دوسری طرف ، ایس ایس اینڈ سی جی ٹی او نے سی آرڈی ٹیم اور ایس ایس جی سی پولیس مع لوکل فورسز کے سند ھ کے مختلف علاقوں میں متعدد چھاپے مارے ۔جس میں شکارپور شہر ، لاڑکانہ ،شکارپور کے لکھی کے علاقے ، پلیو گوپانگ لاڑکانہ ، نوشہرو فیروز ، لاڑکانہ کے ڈیرہ کے علاقے اور کراچی میں شیر شاہ کے علاقے میں گیس چوروں کے خلاف مختلف مشترکہ چھاپے مارے گئے ۔