بینکوں کو فارن کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیناخوش آئند ہے، کوکب اقبال

181

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا بینکوں کو فارن کرنسی کی خرید و فروخت کی اجازت دیناخوش آئند اقدام ہے انہوںنے کہاکہ کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کرنے سے تمام کمرشل بینکس آزادانہ طور پر فارن کرنسی کی خرید و فروخت کرسکیںگے اورعام آدمی بھی فارن کرنسی کا لین دین کرسکے گاکوکب اقبال نے کہا کہ اس اقدام سے ڈالر کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی چونکہ ڈالر کے ریٹ میں حالیہ اضافے کی جہاں اور وجوہات ہیں منی چینجرز بھی ہی اس کے ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان (کیپ)ایک عرصے سے یہ مطالبہ کرتی آرہی تھی اسٹیٹ بینک نے فارن ایکسچینج قوانین میں ترامیم کرکے ہمارا مطالبہ پورا کردیا ہے گورنر اسٹیٹ بینک کے اس قابل تحسین اقدام کو کنزیومر ایسو سی ایشن آف پاکستان، تمام صنعتکار ،تاجر اور عوام سراہاتے ہیں چونکہ قومی بینکوں کے ذریعے ڈالر ز فراہم کیے جانے سے نہ صرف منی لانڈرنگ ہونے کے امکانات ختم ہوجائیں گے بلکہ اس سے ڈالر کے ریٹ میں اضافے کو بھی بریک لگ جائے گا کوکب اقبال نے کہا کہ منی چینجرز کی ہر دکان پر ان کے ڈالرکے اپنے ریٹ ہوتے ہیںاور حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ریٹ سے ایک یا دو روپے زیادہ ریٹ پر ڈالر فروخت کیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے منی ایکسچینج کی منوپلی ختم ہوجائے گی اور عوام کو حکومت کے مقرر کردہ ریٹ پر ڈالر دستیاب ہوں گے چونکہ ماضی میں بھی ڈالر کے ریٹ میں اضافے کی وجہ یہی منی چینجرز تھے جو اپنی مرضی کے ریٹ پر ڈالر فروخت کرتے تھے۔