آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا کسی بھی ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کسی بھی قسم کی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی سپلائی بند کریں گے یہ بات آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان انور سادات نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ بجلی گھروں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں سمیت تمام سرکاری اور غیر سرکاری محکموں کو کو سپلائی حسب معمول جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی طرف سے کسی قسم رکاوٹ کی صورت میں ریاست پاکستان آئل ٹینکر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کو تحفظ دینے کی پابند ہے انور سادات نے کہاکہ ہم تمام سیکورٹی اداروں بشمول آرمی، رینجرز کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری جان ومال کے تخفظ کو یقینی بنایا جایے تا کہ ہم آزادانہ طور پر پروڈکٹ کی ترسیل کر سکیں۔