اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ

161

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں 20 پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر160.70روپے اورقیمت فروخت 160.55 روپے سے بڑھ کر160.80روپے ہو گئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 160.20روپے سے بڑھ کر160.30روپے اورقیمت فروخت160.70روپے سے بڑھ کر 160.80 روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 20 پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں50یسے کااضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید178.50روپے سے گھٹ کر178.30روپے اور قیمت فروخت180.00روپے سے بڑھ کر 180.50 روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 199.00 روپے سے بڑھ کر200.00روپے اور قیمت فروخت201.00روپے سے بڑھ کر 202.00 روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اور فروخت میں 15 پیسے کااضافہ جبکہ اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میںاستحکام اور قیمت فروخت میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔