احتساب جاری ہے، سندھ میں کرپشن کرنے والوں کے کم دن باقی رہ گئے، سید محرم علی شاہ

136

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت) سندھ میں کرپشن کرنے والوں کے کم دن باقی رہ گئے ہیں احتساب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سائیکل پر چلنے والے پیجارو پتی کیسے بنے۔ فنکشنل مسلم لیگ ضلع خیرپور کے صدر سید محرم علی شاہ نے ہنگورجہ میں ورکر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا سندھ میں کئی سال سے اقتدار کرپشن کرنے والوں کے ہاتھ میں رہا ہے۔ انہوں نے قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ سندھ کی تعلیم تباہ ہے، اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ کاغذات میں سب کچھ فراڈ سے بنایا گیا ہے۔ سید محرم علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ کرپشن کرنے والوں کا دور تمام جلد ختم ہونے والا ہے۔ عوام ایک بڑی خوشخبری کا انتظار کریں۔