جیکب آباد کی ماڈل کورٹ سے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 25 سال قید اور 5لاکھ جرمانہ

147

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 25سال قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ جیکب آباد کے فرسٹ ایڈشنل سیشن اور ماڈل کرمنل ٹرائیل کورٹ کے جج ذوالفقا ر شیخ کی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالرحمن ولد رمضان نندوانی پر رسول بخش نندوانی کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 25سال قید اور5لاکھ جرمانے کی سزا سنادی جرمانے کی رقم مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کو حکم دیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گی واضح رہے کہ 20اپریل 2014میںآر ڈی 44تھانے کی ڈحدود میں زمین کے تنازعہ پر رسول بخش کو قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ مقتول کے بیٹے دادن کی مدعیت میں 8ملزمان کے خلا ف داخل کیا گیا تھا جس میں مقتول کے ورثاء نے کیس میں نامز د سات ملزمان سے صلح کر لی تھی جبکہ مرکزی ملزم عبدالرحمن نند وانی سے صلح نہیں کی تھی۔