ٹنڈو آدم، یوم آزادی عظیم الشان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس

142

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم کے آفس میں تعلیمی اداروں میں 14 اگست یوم آزادی عظیم الشان طریقے سے منانے کے لیے اجلاس، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی افسران و آرگنائزر کی اجلاس میں شرکت۔ ٹنڈو آدم اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جتوئی کے آفس میں سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں 14 اگست یوم آزادی عظیم الشان طریقے سے منانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد جتوئی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ٹنڈو آدم ایوب بروہی، ٹی ای او میل محمد رفیق بجورو، ٹی ای او محمد بخش لاشاری، ٹی ای او فیمل گلزار خاصخیلی، آل سندھ پرائیویٹ ایسوسی ایشن شہید بے نظیر آباد کے آرگنائزر مرزا اشفاق بیگ، ایم ایس تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم اشفاق میمن، مونسپل افسران علی شیر احمدانی، عبدالحمید بلوچ اور ٹریفک پولیس کے ذمے دار نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی افسران نے تعلیمی اداروں میں عظیم الشان طریقے سے 14 اگست یوم آزادی منانے کا عزم کیا۔ ڈی ایس پی نے 14 اگست کو تعلیمی اداروں میں فول پروف سیکورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز جتوئی نے کہا کہ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے یکم اگست سے ہی مہم شروع کی جائے۔ دفاتر، گھروں، دکانوں اور اہم مقامات پر قومی پرچم لہرائے جائیں۔