بدین، نقلی زرعی ادویات کیخلاف صارف تحفظ عدالت میں مقدمہ

217

بدین (نمائندہ جسارت) کنزیومرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں پہلا کیس داخل، غیرمعیاری ناقص اور نقلی زرعی ادویات، کھاد اور اجناس کا بیج فروخت کرنے والے تاجر کو نوٹس جاری، 31 جولائی کو عدالت میں طلب۔ محمد آچار نامی آبادگار نے وکیل محمد فیاض آرائیں کی معرفت بدین کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے تاجر دکاندار سیٹھ اشوک کمار لوہانہ کیخلاف بدین کی تاریخ پہلا کیس نمبر 01/2019 داخل کررہا ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2018ء میں اس کے موکل نے سیٹھ اشوک کمار لوہانہ نے کاشت کے لیے مرچ کا بیج اور کھاد لی تھی جو ناقص اور جعلی ہونے کے باعث کاشت کے بعد زمین سے پھوٹ ہی نہ سکا اور مرچ کا پودا ہی بن نہ سکا، جس کے باعث میں پیداوار حاصل کرنے میں ناکام رہا، بیج اور کھاد کے اخراجات کے علاوہ زمین کی تیاری اور فصل کی کاشت پر بھاری اخراجات اٹھانے پڑے، مالی طور پر مجھے بھاری نقصان کا شکار ہونا پڑا۔ عدالت سے درخواست ہے کہ جعلی بیج اور کھاد فروخت کرنے والے دکاندار سے اصل رقم کے علاوہ ہونے والے نقصان کا جرمانہ اور بارہ لاکھ معاوضہ دلوایا جائے۔ بدین کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے اپنے پہلے کیس کی سماعت کے لیے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر کے 31 جولائی کو طلب کیا ہے۔