مسئلہ کشمیرکا حل عالمی امن کی ضمانت ہے،ڈاکٹرخالد محمود خان

138

سدھنوتی(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے امیر ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہاہے کہ کشمیریوںکا بنیادی حق حق خودارایت دلانے کے لیے ٹرمپ سمیت عالمی قائدین ثالثی کریںگے تو کشمیری ان کا خیرمقدم کریںگے،مسئلہ کشمیرکا حل عالمی امن کی ضمانت ہے،کشمیری اپنے حق کے لیے لڑرہے ہیں ،عالمی برادری نے کشمیریوںکاحق خودارادیت تسلیم کررکھا ہے ، تنازع کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ سواکروڑکشمیریوں کے حق خودارایت کا مسئلہ ہے،سدھنوتی کے عوام نے تحریک آزادی کشمیرمیں تاریخی کردار ادا کیا،شہداء اور غازیوں کے ورثاء جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے،اللہ کے دین کے قیام اور نفاذ سے ہی ہمارے مسائل حل ہوںگے اور اللہ رضی ہوگا تو جنت ملے گی،اصل ہدف اللہ کی رضاہے،اللہ کی کتاب قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو جتنا گہرا کریںگے اتنی اللہ کی نصر ت کے حق دار ٹھہریںگے،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشحالی کے لیے میدان میںہیں،عوامی مسائل کی ترجمانی اور مخلوق خدا کو اللہ کے در سے آشنا کرنا ہمارا مشن ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہوںنے نومنتخب امیر ضلع سردار ذولفقار کی حلف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع سردار ذوالفقارسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمودخان نے جماعت اسلامی اور اسلامی تحریکیں پوری دنیا میںاللہ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہیں،سید مودودی، حسن البنا، سید قطب شہیدعلامہ اقبال، شاہ اسماعیل شہیدان سارے مفکرین کی فکر ایک ہے ،دین کا پورا تصور پیش کیا،دین کو مکمل نظام حیات کے طور پر پیش کیا اور اسی دعوت کو لے اسلامی تحریکیں سرگرم عمل ہیں،آزاد خطے میں موافق حالات میں یہاں کوئی سرمایہ داراور جاگیر دار نہیں ہے یہاں دعوت کا کام کرنا آسان ہے بستیاں دعوت کی پیاسی ہیں عوام سنے کو تیار ہیں مگر شرط یہ ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن جان مال اور وقت اس راستے میںلگائیں،اللہ کاپیغام لے کر ایک ایک گھر ایک ایک فرد تک پہنچیں،اس کو اپنی جماعت میں شامل کریں معاشرے کے موثر افرادکو شامل کریں، نوجوانوں کو شامل کریں،عوامی مسائل کے ترجمان بنے، ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی راست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔