قبائلی دشمنی نے بلوچستان کی معیشت تباہ کردی ہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

348

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ قبائلی دشمنی نے بلوچستان کے پشتون بلوچ عوام ،علاقے کی معیشت وتجارت ونظام زندگی تباہ کرکے رکھ دیاہے کاکڑقوم کے سربراہان ، علما کرام ،سیاسی عمائدین کاکڑمسے زئی قوم کے درمیان مستقبل جنگ بندی ،دشمنی ختم کرنے میں فی الفور مخلصانہ کرداراداکریں جماعت اسلامی ہر قسم کے تعاون کیلیے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوموں قبیلوں کو لڑانے ان کے درمیان نفرت ودوریاں پیداکرنے والے اپنی آخرت تباہ کررہے ہیں قبائلی دشمنی کو ختم اورقبائل کو شیر وشکر کرنے والوں کی دنیاوآخرت سنور سکتی ہے قبائل کو شیر وشکر کرنے والوں کو دلی سکون واطمینان کے ساتھ آخرت کی کامیابی یقینی ہے ۔کاکڑ مسے زئی قبائل کے درمیان دشمنیاں ،قیمتی جانوں کا نقصان لمحہ فکر اور بہت بڑانقصان ہے ان دشمنیوں نے مائوں کو بیوہ بہنوں کو یتیم کی صورت میں بہت سے گھروں کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔جماعت اسلامی ان قبائلی دشمنیوں کو ختم کرنے کیلیے ہر قسم کے تعاون کیلیے تیارہے ہم نے پہلے میں قبائلی دشمنیوں کو ختم کرنے کیلیے کردار اد اکیا آئندہ بھی اس ظلم وجبر کے خلاف جدوجہد کریں گے ۔قبائلی سردارنواب اور عمائدین دشمنیوں کو ختم کرنے کیلیے مخلصانہ فی الفور کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ کاکڑ،اچکزئی ،ترین سمیت بلوچ قوم کے مختلف قبائل میں بھی قبائلی دشمنیاں نسل درنسل چل رہی ہے جس نے نسلوں کو تباہ کر دیا ہے ہمار ے بچوں کی تعلیم متاثرکی ہے بچے تعلیم وتربیت سے دور ہو کر رہ گئے دشمن ان سازشوں کو ہوا دے رہے ہیں، ان حالات میں علما کرام قبائلی عمائدین سیاسی قیادت پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان قبائلی دشمنیوں کو ختم وکم کرنے کیلیے فی الفور مخلصانہ جدوجہد کریں ان قبائل کے درمیان معمولی معمولی غلط فہمی کو کچھ انسانیت وملت دشمن شیطانی کرکے ایک دوسرے قبیلے کر لڑاکر نسل درنسل دشمنی میں بدل دیتے ہیں جو لمحہ فکر ہے ۔انہوں نے کاکڑ قوم کے عمائدین سربراہان اورعلما کرام سے اپیل کی کہ ایک معمولی غلطی وغلط فہمی کی وجہ سے ایک دوسرے کاجانی دشمن بن کر سیکڑوں نوجوانوں کو اس بے مقصد جنگ نسل درنسل تباہ کر دیا گیا ہے ۔اب وقت آگیاہے کہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلیے مخلصانہ کرداراداکرتے ہوئے انسانیت کو بچانے کیلیے جدوجہد کی جائے مزید جانی ومالی نقصان سے بچایا جائے اور قوم کو دشمنی کے بجائے شیر وشکر کرنے کی طرف راغب کیا جائے آخرت سنوارنے کیلیے انسانیت بچانے کی اس جدوجہد میں جماعت اسلامی قبائلی عمائدین علمائے کرام اور سیاسی قائدین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ ہوجائے۔