مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، بابر سہلری

199

شادی لارج (نمائندہ جسارت) انسانیت کو مٹنے نہیں دیں گے، مظلوم، مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے، تھر پارکر کے غریب، پسماندہ عوام کے مسائل حل کرناوقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار بابر سلہری یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس کے مرکزی صدر بابر سہلری نے اپنے بیان میں کیا۔ دریں اثنا وہ یکم اگست کو تھر پارکر کا دورہ کریں گے، یوتھ اسمبلی فارہیومن رائٹس (انٹرنیشنل) کے زیر اہتمام یکم اگست 2019ء کو انسانی حقوق دوسری ریجنل کا نفرنس میں شرکت کریں گے اور 2 اگست کو تھر پارکر میں فری میڈکل کیمپ کا افتتاح کریں گے۔ یوتھ اسمبلی کے اعلامیے کے مطابق بابر سلہری کی مٹھی میں آمد کا مقصد تھر پارکر کے عوام کے بنیادی حقوق کے مسائل کو اجاگر کرنا اور حکومتوں اور انٹرنیشنل اداروں کی توجہ دلوانا ہے تاکہ تھر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو بچایا جاسکے۔ جس میں چائلڈ لیبر، تھر پارکر میں اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت۔ کم عمر بچوں سے مشقت چائلڈ ایکٹ پر عمل نہ ہونا، اقلیتوں کے حقوق، صاف پانی اور خواتین کی بڑھتی خودکشی کا رحجان سمیت اہم مسائل پر سندھ حکومت کی توجہ دلائی جائے گی۔