گوٹھ جبل چھٹو میں سرکاری پرائمری اسکول قائم کیا جائے، رہائشیوں کا مطالبہ

163

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد کے گوٹھ جبل چھٹو کے رہائشی خدا ڈنو چھٹو نے گوٹھ میں سرکاری اسکول نہ ہونے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا گوٹھ سو سے زائد گھروں پر مشتمل ہے اور یہ گوٹھ 1935ء سے قائم ہے لیکن افسوس کہ حکومت سندھ کی جانب سے آج تک گوٹھ میں سرکاری اسکول کی سہولت نہیں دی گئی ہے، جس کی وجہ سے گوٹھ کے بچے تعلیم جیسے زیور سے محروم ہیں۔ گوٹھ کے رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت ایک اسکول قائم کرکے گوٹھ کے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں، سہولتیں نہ ہونے کے سبب مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ گوٹھ میں سرکاری پرائمری اسکول قائم کرکے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔