حیدر آباد، قتل کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

125

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا ‘ ٹرائل کورٹ فورٹھ سیشن جج حیدرآباد ایاز مصطفی جوکھیو کی عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کاشف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے جبکہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید چھے ماہ قید کاٹنا ہوگی اور مقدمے میں ملوث دوسری ملزمہ سروری بیگم کو بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔