حیدر آباد، ہوسڑی کے رہائشی گل محمد رند کا زمین پر قبضے کیخلاف احتجاج

79

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ہوسڑی کے رہائشی گل محمد رند نے زمین پر قبضے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا کہ زمین پر قبضہ ختم کراکے مقاطع کی رقم واپس دلاکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے گل محمد رند نے الزام لگایا کہ تعلقہ فاضل راہو گالارچی کے دیہہ کاریون بلاک نمبر380میں میرے والد شیر محمد رند کی8ایکٹر زرعی زمین ہے جس پر بااثر افراد اللہ ڈنو جت‘ محمد قاسم اور دیگر نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے، میرے والد نے زمین مقطع پر دی تھی والد کے انتقال کے بعد گزشتہ دو سال سے ملزمان نے ہماری زمین پر قبضہ کرلیا اور مقاطع کی رقم بھی ادا نہیں کررہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ملزمان زمین پر جانے بھی نہیں دے رہے۔ تھانے میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ زمین سے قبضہ ختم کرایا جائے۔