میٹرک سائنس گروپ اور خصوصی طلبہ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان آج ہوگا

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک سائنس گروپ اور خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2019 ء کے نتائج کا اعلان آج دوپہر12بجے ہومیو پیتھک کالج کے آڈیٹوریم بالمقابل میٹرک بورڈ بلڈنگ میں کیا جائے گا، جہاں ان امتحانات میںپہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن جبکہ جنرل گروپ میں بھی پوزیشن حاصل کرنے والے والے طلبہ کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیے جائیں گے ۔