پاکستان کی 15فیصد آبادی تھیلیسیمیا مائنرکا شکارہے،مقررین

80

کراچی(پ ر) حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی تقریبًا15فیصدر آبادی تھیلیسیمیا مائنرکا شکار ہے ،تھیلیسیمیا مائنرکوئی بیماری نہیں ہے ،لیکن تھیلیسیمیا مائنرکی آپس میں شادی سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، یہ بات مقررین نے ہیلپ انٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کی ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کمیٹی کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار اور اسکریننگ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔