ثانوی تعلیمی بورڈ کارجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخو ں کا اعلان

244

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے پرائیویٹ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2020ء، پہلے سے دیے گئے امتحانات یا ایک ساتھ تمام پرچے کی رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ چیئرمین بورڈپروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ30اگست2019ء تک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم نیشنل بینک ، و دیگر بینکوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔