ڈاکٹر معین قریشی کی کتاب کا اجرا آج ہوگا

263

کراچی (پ ر) ممتاز ادیب، کالم نویس اور مزاح نگار ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی کی 26 ویں کتاب ’’یوں نہیں، یوں، اور کچھ دیگر‘‘ کا اجرا آج بروز جمعرات شام ساڑھے سات بجے آرٹس کونسل میں ہوگا۔ مجلس صدارت میں لیفٹیننٹ جنرل معین الدین حیدر (ر)، سردار یاسین ملک، سینیٹر عبدالحسیب خان اور میاں زاہد حسین کے نام شامل ہیں، جبکہ پروفیسر سحر انصاری مہمان خصوصی اور مہتاب اکبر راشدی مہمان اعزازی ہوں گی۔