ہیومن رائٹس کا27 جولائی کوایمپریس مارکیٹ پرمظاہرے کااعلان

160

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت مہنگا ئی کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس صدرانتخاب عالم سوری کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری شہزادمظہر ،شفیق االلہ اسماعیل ،رفعت اعوان ایڈووکیٹ ،ارشد شیخ،عابد سہگل ،حاجی شریف ،انجینئر وسیم ،رعنا عرفان اورپرویز سلیمان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت مہنگائی کیخلاف کامیابی سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مہم کے سلسلے میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس سے خطاب میں انتخاب عالم سوری نے کہا کہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک مہنگائی کیخلاف مہم چلارہی ہے ،مہنگائی سے غریب طبقہ شدید متاثر ہے ،حکومتی ایوانوں تک پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ ہر سطح پر ہونے والی مہنگائی سے ملک کا غریب طبقہ متاثر ہے ،بجٹ میں بھی غریب طبقے کا خیال نہیں کیا گیا،بلکہ ٹیکسز لگانے کی با ت کی گئی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا اوراس سے عام آدمی متاثرہوگا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ 27جولائی کو ساڑھے4بجے شام ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،انتخاب عالم سوری نے کہا کہ وہ سول سوسائٹی اورشہریوں سے مظاہرے میں شرکت اپیل کرتے ہیں۔