نالوں کی صفائی کویقینی بنایاجائے ‘کمشنر کراچی افتخار شالوانی

166

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کے ایم سی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہمی روابط سے مون سون بارشوں سے پہلے تمام نالوںکی صفائی کویقینی بنائیں اورپیشگی طور پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کرتمام محکموں سے مربوط طریقے پر کام کریں ۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں مون سون بارشوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، پی ڈی ایم اے، کے ایم سی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، ڈی ایم سیز،واٹر بورڈ،پولیس، پاک فوج، نیوی، فائر بریگیڈ، پاکستان رینجرز سول ڈیفنس، کنٹومنٹ بورڈ،کے الیکٹرک، سند بلڈنگ کنٹرول،ضلع کانسل، تعلیم اورصحت کے افسران نے بھی شرکت کی۔تمام ڈپٹی کمشنر نے اپنے اپنے اضلاع کے بارے میںہنگامی پلان کے بارے میں تفصیلات ، تمام محکموں کے ساتھ اجلاس اور رابطوں کے بارے میں بھی آگا ہی دی کہ مون سون بارشوں سے پہلے متعلقہ نالوں کی صفائی،نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ، مشین اور آلات کی فراہمی ، پمپنگ اسٹیشن، علاقوں اور سڑکوں سے بارش کاپانی نکالنے اوربجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کییگئے ہیں۔پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کو مدد و تعاون فراہم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملیر ہیڈ کوارٹر میںتمام ضروری اسٹاف کی تربیت و ریفرشر رکورس کراسکتے ہیںاور مون سون سے پہلے اپنی تمام فنی خدمات بھی فراہم کرررہے ہیں اور ہنگامی پلان پر مکمل عمل درآمد کرنے کیلیے بھی ہروقت تیار ہیں۔کے ایم سی نے بتایا کہ تمام نالوں کی صفائی پہلے ہی کرچکے ہیں اب بھی دوبارہ ضرورت پڑی تو اسے بھی کرلینگے ا ور تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مسلسل رابطہ بھی ہیں۔پی ڈی ایم اے نے بتایا کی ہنگامی حالات میںتما م اقدامات کیلیے تیاری مکمل ہے۔