کامیابی نے2018ء کے عام انتخابات کے نتائج کی قلعی کھول دی ‘مرتضیٰ وہاب

126

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات ،قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی تاریخی فتح پر پارٹی قیادت اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انتخاب نے ثابت کردیا ہے کہ پیر کا نہ میر کا ووٹ بے نظیر کا ہی ہے گھوٹکی کے عوام نے محمد بخش مہر کو اپنا سردار منتخب کرلیا ہے اس تاریخی کامیابی پر گھوٹکی کے عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہیں یہ تاریخی کامیابی پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 205 پر پیپلز پارٹی نے متعدد جماعتوں کے حمایتی امیدوار کو شکست سے دوچار کیاہے اورثابت ہوگیا یہ دھرتی بلاول کے دیوانوں کی دھرتی ہے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیابی نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات کے نتائج کی قلعی بھی کھول دی گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں جئے بھٹو کی صدائیں ہیںگھوٹکی الیکشن کے نتائج عوام کا پیپلز پارٹی سے اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور غیر جمہوری لوگوں نے اقتدار میں آکر ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اور عوامی مفادات کے برخلاف اقدامات کرکے ملک اندھیرے غر بت اور مہنگا ئی میں ڈو ب چکا ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے قائد کی سیا سی بصیرت کے مطابق عوام کے مفادات کا خیال رکھا اور ان کی سوچ اور ویژن کے مطابق مثبت اور تعمیری اقدامات و پالیسیوں سے ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کیا۔