جامعہ کراچی کا اعلامیہ

135

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹر ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرز اور ڈپلوما پروگرام (2019-20ء) میں داخلوںکیلیے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں26 جولائی2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ خواہشمند طلبہ26جولائی2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لیے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔